17 جون 2011 - 19:30

کراچی…افضل ندیم ڈوگر…کراچی کے علاقے کلفٹن میں رینجرز کے ہاتھوں قتل کئے گئے نوجوان سرفراز شاہ کے خلاف درج ڈکیتی، مقابلے اور غیرقانونی اسلحہ کے دونوں مقدمات ختم کرکے رینجرز کے پارٹی انچارج کے خلاف کئے زیردفعہ 13 ڈی ایف آئی آر درج کرنے کی تیاری کرلی ہے۔

ابنا: پولیس کے مطابق 8 جون بدھ کو کلفٹن کے شہید بے نظیر بھٹو پارک میں ہجرت کالونی کے رہائشی 18 سالہ سرفراز شاہ کو رینجرز نے ڈکیتی کا ملزم قرار دیا تھا اس کے خلاف افسر خان کی مدعیت میں ڈکیتی اور مقابلے کی ایف آئی آر نمبر 225 درج کی تھی تفتیش کے بعد اس مقدمے کو جھوٹا قرار دے دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول سرفراز شاہ کے پاس کھلونا پستول تھی مگر اس کے خلاف ایک اور ایف آئی آر نمبر 226 غیر قانونی اسلحے برآمد ہونے کی دفعات کے تحت خلاف درج کی گئی تھی۔ نقلی پستول سامنے آنے پر یہ مقدمہ بھی بی کلاس کردیا گیا ہے اور اصلی پستول فراہم کرنے والے رینجرز کے پارٹی انچارج سب انسپکٹر بہاوٴالرحمان کے خلاف زیر دفعہ 13 ڈی نئی ایف آئی آر درج کرنے کی تیاری بھی کرلی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مدعی افسر خان نے مقدمے میں سرفراز شاہ پر جس سی آئی ڈی پولیس اہلکار عالم زیب کی فیملی کو لوٹنے کا الزام عائد کیا تھا اس نے خود تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوکر سچ بتا دیا۔ پولیس کے مطابق وقوعہ کے وقت عالم زیب کی بیوی نہیں بلکہ گرل فرینڈ ساتھ تھی، اسی کے سلسلے میں عالم زیب کا سرفراز سے جھگڑا ہوا۔ تفتیشی ٹیم اور جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم عالم زیب کے علاوہ اس کی گرل فرینڈ کے بھی علیحدہ علیحدہ بیانات ریکارڈ کئے ہیں۔ رینجرز کے سب انسپکٹر اور پہلے مقدمے کے مدعی کے خلاف جھوٹا الزام لگانے اور غلط معلومات فراہم کرنے پر زیردفعہ 182 اور 211 بھی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مدعی افسر خان نے مقدمے میں سرفراز شاہ پر جس سی آئی ڈی پولیس اہلکار عالم زیب کی فیملی کو لوٹنے کا الزام عائد کیا تھا اس نے خود تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوکر سچ بتا دیا۔ پولیس کے مطابق وقوعہ کے وقت عالم زیب کی بیوی نہیں بلکہ گرل فرینڈ ساتھ تھی اور اسی کے سلسلے میں عالم زیب کا سرفراز سے جھگڑا ہوا۔ تفتیشی ٹیم اور جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم عالم زیب کے علاوہ اس کی گرل فرینڈ کے بھی علیحدہ علیحدہ بیانات ریکارڈ کئے ہیں۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت